the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ:3؍ستمبر(اعتماد نیوز)درمیانی شب ایک خاتون کو پیسے بتاکر اسکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسکے شوہر کی پٹائی کرنے والے نوجوان کو سیکنڈڈسٹرکٹ جج ایس بی مہسکے نے ایک سال قید بامشقت و تین ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔ناندیڑ سے قریب واقع گن پور علاقہ میں چندرکانت داجی با بنڈاڑے کے کھیت میں رونما ہوئے واقعہ کی تفصیل اس طرح ہے کہ بنڈاڑے کے کھیت میں میاں ۔بیوی مزدور کرتے تھے ۔ 28فروری 2008ء کی شب کھیت میں کام کرنے کے بعد دونو ں میاں۔بیوی کھیت میں ہی موجود اکھاڑے میں اپنے کمرہ محو خواب تھے ۔کھیت کے بازو دوسرے کھیت میں رہنے والے بالو باباراؤ سُڑے عمر 27 سال وہاں پہنچا اوراُس خاتون کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔جب وہ اُٹھ کر باہر آئی تو اُسے پیسے بتایا اور اپنے ساتھ چلنے کیلئے کہہ کر ہاتھ تھام



لیا۔جب خاتون نے شو ر مچایا تو اسکا شوہر ماروتی دامودرباہر آگیا لیکن بالو نے اسکی پٹائی کردی ۔ یکم مارچ کو بالو سڑکے کے خلاف اردھا پور پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 354اور پسماندہ ذات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔ پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ اس معاملے کی تفتیش اُس وقت کے ڈی واے ایس پی اور فی الحال کولہاپور کے ایس پی ڈاکٹر منوج کمار شرما نے کرتے ہوئے ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔عدالت میں گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اور دستیاب ثبوت کی بناء پر جج مہسکے نے ملزم بالو سڑکے کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور اسکے شوہر کی پٹائی کرنے پر ایک سال قید بامشقت اور دو ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔ سرکاری وکیل کی حیثیت سے ایڈوکیٹ ڈی وی شندے اور ملز م کی جانب سے ایڈوکیٹ آؤٹے نے پیروی کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.